• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ سندھ میں فائزر کی کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہو گا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق فائزر کی کورونا وائرس کی ویکسین صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی۔

صوبہ سندھ کو وفاق کی جانب سے سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوزز ملی ہیں، جبکہ پاکستان بھر کو فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 94 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 314 ہو گئیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 991 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 282 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 491 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 866 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین