وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کےخلاف شکایات کے ازالے کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا۔
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس کے خلاف شکایات 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن 1715 پر کی جاسکیں گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہیلپ لائن پر ملنے والی شکایات کا آئی جی اسلام آباد خود جائزہ لیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہری 1715 پر پولیس کے نامناسب رویہ سمیت ہر قسم کی شکایات کا اندراج کرسکیں گے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ شہریوں کی شکایات 6 گھنٹوں میں مجاز اتھارٹی تک پہنچ جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہوگا۔