• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نجی دورے پر نتھیا گلی پہنچ گئے، تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

ایبٹ آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم پاکستان داسو ڈیم کوہستان دورے کے بعدنجی دورے پر نتھیا گلی پہنچ گئے اور گلیات میں تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا جب کہ حکام کو تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر جی ڈی اے نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کوہستان داسو ڈیم کے دورے کے بعد نتھیا گلی بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس نتھیاگلی پہنچ ان کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی تھے ۔وزیر اعظم نے نتھیا گلی کا دورہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے نتھیا گلی میں تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جے ڈی اے کو تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

تازہ ترین