• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کی بہن رنگولی پر تیزاب کس نے پھینکا تھا؟

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کی بہن رنگولی پر ایک شخص نے 21 برس قبل تیزاب پھینکا تھا جس کی وجہ سے انھیں تیسرے درجے کے جھلسنے کے زخموں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انکی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی۔

کنگنا کے مطابق ان کی بہن رنگولی چندیل پر سڑک پر کھڑے ایک عاشق نے تیزاب پھینکا تھا، اس سے قبل ان کی منگنی ایک ایئر فورس افسر سے ہوئی تھی مگر جب اس نے انکی بہن کو اس واقعے کے بعد دیکھا تو وہ پھر کبھی بھی پلٹ کر نہ آیا۔

انٹر نیشنل یوگا ڈے کے موقع پر کنگنا نے کہا کہ ان کی بہن  رنگولی چندیل ذہنی صدمے اور جسمانی زخموں سے یوگا کی وجہ سے صحتیاب ہوئی۔

کنگنا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ان کی بہن نے یوگا پریکٹس شروع کی جس نے انھیں ذہنی اور جسمانی صحتیابی میں کافی مدد کی۔ اپنے انسٹا گرام پر کنگنا نے اپنی بہن رنگولی کی یوگا سیشن کے دوران تصاویر شیئر کی ہیں۔ 

انھوں نے رنگولی کے اس سفر کو بہت ہی متاثر کن یوگا اسٹوری قرار دیتے ہوئے اپنے پرستاروں کو کہا کہ یوگا کی وجہ سے رنگولی اس تیزاب حملے کے واقعے کے بعد نہ صرف صحت یاب ہوئیں بلکہ کسی حد تک اپنی بینائی بھی حاصل کی۔

تازہ ترین