• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے تعلقات پر جیکی شروف نے لب کشائی کردی

کئی عرصے سے ٹائیگر شروف کے دیشا پٹانی کے ساتھ تعلقات پر ان کے والد جیکی شروف نے لب کشائی کردی اور کہا کہ ان دونوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کا کہنا تھا کہ ٹائیگر اپنی دوست کے ساتھ ڈیٹنگ 25 برس کی عمر سے کر رہے ہیں۔ 

تاہم انھوں نے اپنی گفتگو کے دوران دیشا پٹانی کا نام لیا اور کہا کہ ان کے بہت اچھے اچھے دوست ہیں۔ 

جیکی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ٹائیگر کی توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے۔  

خیال رہے  کہ ٹائیگر اور دیشا کی ڈیٹنگ پر ان کی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں، تاہم ان دونوں کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید