• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچی پر آنے والوں کو کیا پتا عوام کی کیا مشکلات ہیں، عمر ایوب


وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پرچی پر آنے والوں کو کیا پتا عوام کی کیا مشکلات ہیں۔

 قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے ایک بار پھر مہنگی بجلی کا الزام ماضی کی حکومتوں پر دھردیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ  نندی پور میں 62 ارب روپے کا ٹیکا لگایا گیا، ماضی کے حکمرانوں کے غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی خریدیں یا نہیں، پیسے دینے پڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اب اپوزيشن کے کھانچے بند ہوئے ہیں تو نظام چل پڑا ہے ۔

عمر ایوب نے اپنی تقریر کے دوران سندھ حکومت کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور  کہا کہ 2016 کے سیلاب فنڈز کے چار ارب روپے ابھی تک سندھ حکومت نے خرچ نہیں کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے پاس فنڈز موجود ہیں لیکن وہ کراچی پر خرچ نہیں کر رہی، کیوں کہ کراچی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، سندھ حکومت دشمنی نکال رہی ہے۔

تازہ ترین