• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت نے اداکاری کے ہر پہلو سے آگاہ کیا اور سکھایا، سارہ علی خان

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت نے انھیں اداکاری کے ہر پہلو سے آگاہ کیا اور انھیں سکھایا۔سارہ نے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ماضی کے جھرونکو ںمیں جھانکتے ہوئے سشانت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور انھیں اپنا استاد قرار دیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ نے کہا کہ وہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہیں اور دوبارہ کہیں گی کہ ہندی فلموں میں اداکاری کے حوالے سے میں نے جو کچھ سیکھا وہ مجھے سشانت سنگھ راجپوت نے سکھایا اور میں اسے اپنے لیے ایک اعزاز اور باعث فخر بات سمجھتی ہوں۔سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں فلم کیدارناتھ میں کام کا موقع ملا، یہ میرے لیے نمایاں تھا۔یاد رہے کہ سارہ نے اپنا بولی وڈ کیریئر ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں 2018 میں بننے والی فلم کیدارناتھ میں کام سے کیا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ علاوہ ازیں ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نیاس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے پرجوش تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کا بھائی ان کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو وہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکیں، وہ بہت پیارا ہے۔سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو زندگی کے ہر عشرے میں ایک نئے بچے کی پیدائش ہونے پر اکثر تنگ کرتی ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بچہ ان کے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید خوشی اور جوش و خروش لائے گا اور وہ ان کے لیے بے حد خوش ہیں۔

دل لگی سے مزید