• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کی سالگرہ ، راولپنڈی میں مختلف تقریبات ، کیک کاٹا گیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) شہید بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے سلسلے میں راولپنڈی میں مختلف تقریبات ہوئیں۔جبکہ آزاد کشمیر کے راولپنڈی میں تین حلقوں کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی جائے شہادت بے نظیر بھٹو پر میاں خرم رسول اور بلدیاتی نمائندوں کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹ کرکیا۔پہلی تقریب چوہدری افتخار احمد کے زیر اہتمام نیو کٹاریاں میں ہوئی جس میں ترجمان آصف علی زرداری ملک عامر فدا پراچہ، انچارج الیکشن مہم آزادکشمیر راولپنڈی و مرکزی رہنماء راجہ کامران حسین ، چوہدری اسد پرویز ، راجہ خالد محمود ،اظہر حسین گیلانی ،راشد اسلام بٹ، خواجہ امتیاز احمد، سردار قدوس، راجہ عمار شوکت ،راجہ عامر علی، انصر کیانی، بنارس چوہدری ،راجہ محمد علی منہاس،تاجر رہنما رضوان سنی،طارق وحید بٹ،نوید کنول سمیت یو سی عہدداران و کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک عامر پراچہ،راجہ کامران حسین، چوہدری افتخار احمد، راجہ محمد علی منہاس اور دیگر نے کہا کہ بی بی شہید صرف پاکستان کے غریب عوام کی آواز نہیں تھیں بلکہ وہ تیسری دنیا کے تمام محکوم اور پسے ہوئےطبقات کی نمائندگی بھی کرتی تھیں بی بی شہید نے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور بہتری کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا ۔جائے شہادت لیاقت باغ پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مشیر میاں خرم رسول کی قیاد ت میں بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی۔اس موقع پرپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عامر فدا پراچہ، آذادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار سید اظہر گیلانی، راشد اسلام بٹ،چوہدری قمرزمان،خواجہ امتیاز، بابرجدون ،تاجر رہنما رضوان سنی،راجہ الطاف حسین ،رانا رفاقت، جمیل قریش، سید سخیر شہزاد ناصر میر ،ملک آصف اکبر، پیرزادہ نئیر مسعود، طارق بن ،راجہ ساجد ملک ذوالفقار اعون، جہانگیر بٹ، شفیق کیانی، ملک ایوب، سہیل اشتیاق اور خواتین کارکن بھی موجود تھیں۔مختلف یو سی سے کارکن جلوسوں کی شکل میں آئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں خرم رسول نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن ایک خوشی کا دن ہے ۔ بے نظیر بھٹو ایک نظریے کا نام ہے اور اس نظریے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔آزادکشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ پیپلز لائرز فور م راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلع کچہری کےقائد اعظم ہال میں بینظیر بھٹو شہید کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر پی ایل ایف کے ایڈیشنل سیکرٹری سعیدیوسف خان، پنجاب بار کونسل کے ممبر اسد عباسی ،فرخ عارف بھٹی ،راجہ امجد ، راجہ نذیر، ملک ساجد اعوان، سردار مقبول ، ملک ظہیر ارشد صدر پی ایل ایف راولپنڈی، راجہ عدنان سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعید یوسف،اسد عباسی اورملک ظہیر ارشدنےکہا کہ بی بی شہید نے نا مساعدحالات میں پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالی ۔ ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا عوام کے حقوق کیلئے اپنا کر دار ادا کیا غریب عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کر دار ادا کیا اب انکے مشن کو چیئرمین بلاول بھٹو زردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد شاہد اور پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری راجہ ساجد عمر کے زیر اہتمام بھی بےنظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حسین طارق راجہ بنارس چوہدری ماسٹر بشیر چوھدری اختر راجہ تیمور ظفر سردار قدوس امجد جنجوعہ و دیگر موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ بینظیر بھٹو عوام کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا استعارہ تھی انہوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنی جدوجہد کے ذریعے ملک میں جمہوری فکر کی آبیاری کی جو اب ناقابلِ تسخیر ہے۔
تازہ ترین