• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہازیب بلوچ کو فوری بازیاب کرایاجائے، والدہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لاپتہ جہانزیب بلوچ کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے جہانزیب بلوچ کو 2016ء میں کلی قمبرانی سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا جس کے بارے میں اب تک کوئی معلومات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کیا، اسلام آباد میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جہانزیب بلوچ لاپتہ ہونے کی وجہ سے پورا خاندان اذیت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ انکے بیٹے جہانزیب بلوچ کو جلدازجلد بازیاب کرایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید