ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کر کے اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں لاہور گوالمنڈی میں ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔