• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے سوشل میڈیا پر پیغامات کا تبادلہ مداحوں کے دل چھو ہی لیتا ہے۔

حال ہی میں سارہ خان نے پیلے لباس میں ملبوس اپنی کچھ تصاویر جاری کیں جس میں وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لباس بہت ہی زیادہ آرام دہ ہے اور اس رنگ نے بھی انہیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔

اس پوسٹ پر سارہ خان کے مداح ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کررہے تھے وہیں فلک شبیر بھی اہلیہ کو سراہنے سے پیچھے نہ رہے۔

گلوکار فلک شبیر نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ’مینگو پیپل‘ یعنی ’آم آدمی‘، اس کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے یہ جملہ سارہ خان کے پیلے لباس کے تناظر میں کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی جوڑے نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری مداحوں کو سنائی تھی۔

  گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین