• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے، سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے، 1970 کے انتخابات کے علاوہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دھاندلی کا الزام نا لگا ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ، سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے، ہارنے والا کھلے دل سے شکست قبول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ہرعوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی پوری کوشش ہوتی ہے عوامی قانون سازی کے بدلے کسی طرح سے این آر او لے لیں۔

فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں، حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے ۔

تازہ ترین