لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق پیش ہوئے تاہم خواجہ سعد رفیق اسلام آبادمیں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔
اس موقع پر ٹرائل کرنے والے جج کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کیس پر کارروائی نہ ہو سکی۔
خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے منظور کرلیا اور ریفرنس پر سماعت کے لئے اگلی تاریخ 20 جولائی مقرر کر دی۔