• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ ویانا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ویانا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق  ملاقات میں ایران کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آسٹریا میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللّٰہ خالد بن سلطان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین