• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی خواتین رہنما وزیراعظم عمران خان کے حق میں میدان میں آگئیں


وزیراعظم کے ریپ واقعات سے متعلق حالیہ انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین رہنما عمران خان کے حق میں میدان میں آگئیں۔ 

 وزیر مملکت زرتاج گل، ملیکہ بخاری اور شوذب کنول نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ 

ان خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ خواتین کو متحرک کیا، وزیراعظم نے قانون سازی کے عمل سے جنسی زیادتی روکنے کیلئے مضبوط اقدامات کیے ہیں۔

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بے حیائی زیادتی کی ایک وجہ ہوسکتی ہے، تاہم وزیراعظم کے بیان میں خواتین کے کپڑوں کو زیادتی سے نہیں جوڑا گیا، وزیراعظم کا پورا بیان سنا جائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے۔

تازہ ترین