• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی، فواد چوہدری


وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس سے متعلق میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ گندم کی تاریخی پیداوار کے باجود ملک میں گندم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گندم کی ضرورت بڑھ گئی ہے کیونکہ ہماری آبادی تیزی سے بڑھی ہے، یہی وجہ ہے گندم درآمد کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری پراپرٹی پر بہت ساری جگہوں پر قبضہ ہوا ہے، ہم سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے نیا قانون لارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ واگزار کرانے کے لیے کابینہ نے اقدامات کئے ہیں، ریلوے، متروکہ وقف املاک اور دیگر وفاقی ادارے اپنی زمینوں پر قبضے چھڑوا سکیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ممنوعہ اسلحہ لائسنسز کا معاملہ موخر کردیا گیا ہے۔

ملک میں جاری کورونا ویکسینیشن سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روزانہ چار لاکھ لوگ ویکسین لگوارہے ہیں۔

تازہ ترین