• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ: لنگر انداز جہاز سے 750 ٹن سلج غائب


گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے لیے لنگر انداز تیل بردار جہاز سے 750 ٹن سلج غائب ہوگیا۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز سے 750 ٹن سلج غائب ہونے انکشاف سامنے آیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق سلج اسی بحری جہاز سے غائب کیا گیا جسے ماحول کے لیے درپیش خطرناک مواد کی وجہ سے بھارت اور بنگلادیش میں لنگر انداز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق تیل بردار جہاز سے یہ مواد پاکستان میں لنگر انداز ہونے کے بعد غائب ہوا ہے۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے 750 ٹن سلج غائب ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سائٹ پر کام روک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جہاز کے کاغذات کے مطابق اس میں 1500 ٹن سلج موجود ہونا چاہیے تاہم اس میں 600 سے 650 ٹن سلج موجود ہے۔

حکام کے مطابق جہاز سے 750 ٹن سلج کہاں گیا؟ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق سلج میں مرکری کا کیا لیول ہے؟، اس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے انٹرپول سے پہلے ہی جہاز سے متعلق تفصیلات طلب کرچکا ہے۔

تازہ ترین