مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے بنائے اثاثے گروی رکھ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کی طرف سے موٹرویز اور ہوائی اڈے گروی رکھے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بدلے میں عمران خان کی حکومت سکوک بانڈز بیچ کر قرضے لے گی۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ گواہی ہے کہ خزانہ لوٹا ہوتا تو آج سکوک بانڈز کے لیے یہ اثاثے نہ ہوتے۔
پرویز رشید نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب تو کہا جائے کہ ’شکریہ نواز شریف‘۔