• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ونڈو آپریشن شروع، سکسیشن سرٹیفکیٹ 15 دن میں مل سکے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اٹھارٹی (نادرا) نے سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ون ونڈوآپریشن کا آغاز کردیا ہے، سکسیشن سرٹیفکیٹ 15یوم میں نادرا سےحاصل کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایچ اے میں سکسیشن سرٹیفکیٹ کے نادراآفس کا افتتاح کردیا ہے۔منگل کو افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پہلاصوبہ ہےجس نےنادراکےساتھ ملکرسرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا، پہلے سکسیشن سرٹیفکیٹ عدالت کےذریعے جاری ہوتاتھا، عدالتیں 3 سے 6 ماہ اورکبھی کبھار 5 سال میں سرٹیفکیٹ جاری کرتی تھیں۔ نادراکےسروس سینٹرہرڈسٹرکٹ میں موجودہیں، نادراکاشکرگزارہوں سندھ حکومت سےملکروژن پوراکیا اور مرتضیٰ وہاب کابھی شکریہ کہ لوگوں کی مشکلات دیکھتےہوئےتیزی سےمکمل کیا، درخواست گزار کو نادرا دفترمیں انتقال کرنےوالےشخص کاڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا، اثاثےایک لاکھ سے زائدہوں تو سرٹیفکیٹ کی فیس 22000روپےمقررکی ہے اور اثاثےایک لاکھ سےکم ہیں تواس کی فیس 10000ہوگی۔

تازہ ترین