• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں طوفان کا خطرہ 70 لاکھ مکینوں کو انتباہ جاری

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی حکام نے جنوبی ساحلی پٹی پر ایک نئے ٹراپیکل طوفان سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 70 لاکھ افراد شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق محکمہ موسمیات نے کلاڈٹ نامی شدید طوفان کے لوزیانا کی ساحلی پٹی سے امریکی سرزمین میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ این ایچ سی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ خلیج میکسیکو سے آنے والا شدید بارش کا سلسلہ اور آندھی امریکا پہنچ گئی ہے، جس نے لوزیانا سے فلوریڈا تک کے علاقے میں مقیم 70 لاکھ مکینوں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجانی شروع کر دی ہیں، تاہم ہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
تازہ ترین