لندن ( پ ر ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ کے زیراہتمام محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ ایسٹ لندن میں جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ نظامت کے فرائض نائب صدر پیپلزپارٹی برطانیہ ریاض کوہمروی نے ادا کیے ۔ میزبان آصف علی خان صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ، لارڈ پاشا اور سہیل گجر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ آصف علی خان نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ پورے پاکستان کی لیڈر تھیں اور ہم سب انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے ابرار میر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ، میاں سلیم صدر گریٹر لندن، مشتاق لاشاری آلڈر مین، ملک مہربان جنرل سیکرٹری ساؤتھ زون اور گبو شہزادہ نے شاندار الفاظ میں محترمہ شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ابرار میر نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی عظیم ماں کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہونگے اور انکا درد چھپا کر عوام کیلئے جمہوری جدوجہد میں مصروف ہیں۔ میاں سلیم اور مشتاق لاشاری نے کہا کہ بی بی شہید ایک نایاب لیڈر تھیں اور وہ اپنی ذہانت اور افکار کی وجہ سے منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ تقریب میں خادم حسین ناصر چیف آرگنائزر گریٹر لندن، امتیاز حسین نائب صدر پی وائی او یورپ، عاصم حسیب سینئر نائب صدر ایسٹ لندن، نواز چوہدری نائب صدر ایسٹ لندن، گلباز خان، چوھدری شاہجہاں اور دیگر جیالوں نے شرکت کی۔ کیک کاٹتے وقت کارکنان نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے اور Happy Birthday BB Shaheed کے نعرے لگائے۔ اس خوشی کے موقع پر ابرار میر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ نے میاں سلیم صدر گریٹر لندن نے آصف علی خان صدر پیپلز یوتھ یورپ کو پیپلزپارٹی کا جھنڈا گلے میں ڈالا اور خاد حسین ناصر چیف آرگنائزر گریٹر لندن کو انکی خدمات کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے سندھی اجرک پہنائی۔