دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز انتونو این 225 ماریہ آج پھر کراچی پہنچا ہے، فلائٹ اے ڈی بی 3859 نے 11 بج کر 27 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتونو این 225 ماریہ 20 اپریل 2018ء کو پہلی مرتبہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تھا۔
6 ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔
انتونو این 225 ماریہ نے دسمبر 1988ء میں پہلی اڑان بھری تھی، یہ 32 سال پرانا اسٹریٹجک جہاز ہے۔
یوکرائن رجسٹریشن UR-82060 کے اس طیارے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔