• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے والی مریم نصرت کون ہیں؟

معروف امریکی جریدے فوربز کی فہرست  میں پاکستانی خاتون مریم نصرت اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

فوربز میگزین کی جانب سے سالانہ ایک ہزار کامیاب ترین انٹراپرینیورز کی فہرست جاری کی جاتی ہے، اس سال پاکستانی خاتون مریم نصرت بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

مریم نصرت گرڈ بین الاقوامی ترقی کے لیے گیمنگ انقلاب کی بانی ہیں۔ مریم امریکا کی ریاست ورجینیا کی رہائشی ہیں لیکن ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مریم نصرت  نے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز سے تعلیم حاصل کی اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مریم نصرت گزشتہ 6 برسوں سے گیمنگ ڈیویلپرز کی ٹیم کی سربراہی کررہی ہیں۔

فوربز کے مطابق ’مریم ورلڈ بینک میں تعلیم کی ایک ماہر ہیں ، انہوں نے 2016 میں بین الاقوامی ترقی کے لیے غیرمنافع بخش جی آر آئی ڈی(گرڈ) نامی ایک گیمنگ ریوولوشن قائم کیا تھا۔

گرڈ کا مقصد مقصد کم لاگت میں موبائل گیمز تیار کرنا اور اس کے ساتھ ہی مثبت معاشرتی تبدیلی کے لیے تعلیم اور آگاہی دینا تھا۔

 مریم کے اس پروگرام کے تحت ویڈیو گیمز کے ذریعے سماجی و ماحولیاتی آگاہی دی جاتی ہے۔

تازہ ترین