• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا جھوٹ بولنے والی خاتون نفسیاتی وارڈ میں داخل

بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ کرنے والی افریقی خاتون کو نفسیاتی امراض کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دھوکے سے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والی 37 سالہ افریقی خاتون کو گرفتاری کے بعد مقامی اسپتال کے نفسیاتی امراض کے وارڈ میں داخل کروادیا گیا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور وہ نفسیاتی مریضہ ہیں جس کے علاج کیلئے انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں10 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا گیا تھا، خاتون کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ وہ نفسیاتی مریضہ ہیں اور انہوں نے یہ محض گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے کیلئے ڈرامہ کیا۔

جنوبی افریقی اسپتال نے بھی ایسی کسی بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے اسپتال میں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جوڑے کی جانب سے بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرتے کہا گیا تھا کہ ان کے ہاں سات لڑکے اور تین لڑکیوں کی ایک ہی وقت میں پیدائش ہوئی ہے۔

تازہ ترین