• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال خاشقجی کے قاتلوں نےامریکا میں پیراملٹری ٹریننگ حاصل کی،امریکی اخبار

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں نے امریکا میں پیراملٹری ٹریننگ حاصل کی، سعودی رائل گارڈز کی تربیت کا لائسنس پہلی مرتبہ 2014 ء میں جاری کیا گیا تاہم اس متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا کہ امریکی حکام آپریشن سے آگاہ تھے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 4 سعودی شہریوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری پانے والے معاہدے کے تحت قتل سے ایک سال قبل پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔

اخبار کے مطابق یہ تربیت ٹائر ون گروپ نے دی، دفاعی نوعیت کی تربیت سعودی رہنماؤں کی حفاظت کیلئے تھی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ قانون کے تحت محکمہ میڈیا رپورٹنگ میں الزام عائد کردہ کسی بھی لائسنس یافتہ دفاعی برآمدی لائسنسنگ سرگرمی پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

پرائس نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے بارے میں امریکی پالیسی "قانون کی حکمرانی کو ترجیح دے گی اور انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ تربیت سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں شروع ہوئی اور ٹرمپ کے دور کے پہلے سال تک جاری رہی۔

تازہ ترین