• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔

اس موقع پر و زیرِاعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔

سروسز انٹیلی جنس ایجنسیز اور ایف آئی اے کے سربراہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید