• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 38 لاکھ 99 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 800 سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 99 لاکھ 81 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 99 ہزار 265 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 13 لاکھ 31 ہزار 59 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 81 ہزار 850 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 47 لاکھ 51 ہزار 233 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 17 ہزار 875 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 34 ہزار 803 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 99 ہزار 794 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 916 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ 17 ہزار 134 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 90 ہزار 691 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 28 ہزار 709 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 4 ہزار 897 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ 56 ہزار 639 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 829 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 60 ہزار 2 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 293 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 81 ہزار 736 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 30 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 68 ہزار 513 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 8 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 51 ہزار 988 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 90 ہزار 281 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 42 لاکھ 98 ہزار 782 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 322 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 54 ہزار 294 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 1 ہزار 302 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 39 لاکھ 97 ہزار 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 691 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 882 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 653 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 930 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 338 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 5 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 95 ہزار 690 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 519 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 3 ہزار 882 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 364 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید