• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: تیسری لہر میں کورونا کیسز کی کم ترین شرح ریکارڈ


کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ موجودہ لہر میں مثبت کیسز کی کم ترین شرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 204 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 452 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 17 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 441 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 141 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 659 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 677 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 344 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 147 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 274 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 394 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 673 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 301 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 979 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 573 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 827 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین