• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کی بارڈر مارکیٹوں کیلئے فنڈز منظور کرلیے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مارکیٹیں بنانے کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ میں کورونا وائرس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں فرنٹیئر کور کے لیے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے اور پاکستان رینجرز کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹس منظور کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پائیڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین