• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں کورونا کیسز میں کمی ہوگئی، مگر کراچی میں کیسز بڑھ گئے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح تقریباً 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ  کی گئی۔ جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے 39 افراد انتقال کرگئے، جبکہ 923 نئے مریض سامنے آئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

سندھ، بیرون ملک جانے والوں کی ویکسین کیلئے انتظامات

دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسین کے لیے انتظامات کیےجارہے ہیں، محکمہ صحت سندھ نے جیریز ویزا سروس کے ساتھ یادداشت نامے پر دستخط کردیئے۔

اس سہولت سے بیرون ملک جانے والوں کو مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ مہیا ہوسکے گا جبکہ جیریز مرکز اسٹوڈنٹ، سیاحت، مذہب یا بزنس ویزا حاصل کرنے والوں کی ویکسین میں مدد کرے گا۔

جیریز کو فائزر اور دیگر ویکسین سندھ حکومت کی طرف سے فراہم کی جائیں گی، معاہدے کے تحت نمس کے تمام پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

جیریز پر ویکسین کی سہولت صبح 8 بجے سے رات 10 تک ہفتے کے تمام روز مہیا کی جائے گی۔

تازہ ترین