خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اراکین اسمبلی نے پرویز خٹک کے صوبے میں کچا مکان اور غربت کے نہ ہونے کے بیان پر شدید تنقید کی۔
صوبائی اسمبلی کے اراکن نے پرویز خٹک کے بیان کو غریبوں کا مذاق اڑانے کے برابر قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی میں کچے مکان ہیں مگر غربت نہیں ہے۔