• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ صاحب غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، معاون خصوصی شہباز گِل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ پر ویکسین سے متعلق غلط بیانی کا الزام عائد کیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کئی ماہ پہلے فیصل سلطان نے ان کی موجودگی میں مراد علی شاہ کو بتایا تھا کہ صوبے کے ویکسین منگوانے کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین منگوانے کیلئے سندھ حکومت کو وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی نہیں کہا کہ وفاق انہیں ویکسین خرید  کر دے، یہ غلط بیانی ہے۔

تازہ ترین