• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا، شیراعظم وزیر

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پراونشل و سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق کے مارشل لاء کے دور میں عوام کے مفادات پر سودے بازی نہ کرنے اور جنرل ضیا الحق کے سامنے جھکنے کی بجائے پھانسی کا پھندہ قبول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شیراعظم وزیر نے شہیدبے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ملک کیلئے 1973کا متفقہ آئین بنایا گیا پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ مزدوروں اور سرکاری ملازین کی تنخواہوں میں بار بار اضافہ کیا گیا صوبوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھارہویں ترمیم کی منظوری دی گئی جبکہ آئین میں اس بات کی ضمانت دی گئی کہ آئین توڑنے کے جرم میں سزائے موت دی جائے گی۔ آئین کی اس شق کے تحت جنر ل پرویز مشرف کو آئین توڑنے کے جرم میں عدالت سے پھانسی کی سزا دی گئی۔ شیراعظم خان وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑتی رہے گی۔
تازہ ترین