• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری کا شہباز شریف کو آموں کا تحفہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے آموں کی 15سے زائد پیٹیاں شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن بھجوائیں اور ساتھ شہباز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا بھی پیغام بھجوایا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی  اور نون لیگ کا مصالحتی گروپ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کیلئےکوشاں ہے۔

قومی خبریں سے مزید