• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی واقعہ پر اسپیکر بااختیار ہیں، پارلیمانی کمیٹی بناکر معاملہ حل کریں، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اسمبلی واقعے پر اسپیکر بااختیار ہیں اور پارلیمانی کمیٹی بناکر معاملےکو حل کریں۔ 

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے مزید کہا کہ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔ 

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ذمہ داری کامظاہرے کرے، اور ایوان میں تحفظات پیش کرے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ ہر صورت میں پیش کرنا تھا جس کیلئے اسمبلی گئے۔

جام کمال نے کہا کہ عثمان کاکڑ کے لواحقین کیساتھ تعاون کو تیارہیں۔ مرحوم کے لواحقین کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو دیں، بغیر دباؤ کے قاتلوں تک پہنچیں گے۔ سردار یار محمد رند کی ناراضگی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سردار یار محمد کے محکمے میں کبھی مداخلت نہیں کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیرون ملک ناراض بیٹھے لوگوں سے تب بات ہوگی جب وہ ملک کو تسلیم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ خان آف قلات سے رابطے میں نہیں ہیں۔

تازہ ترین