• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: بچوں سے جنسی زیادتی پر اسکاؤٹ ٹیچر کو 5 سال کی سزا

آئرش اسکاؤٹ ٹیچر کو بچوں سے جنسی زیادتی کرنے پر 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق جمہوریہ آئرلینڈ میں کارک سٹی کے اسکاؤٹ ٹیچر نے 22 سال کے دوران 10 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے مجرم کو سزا 1986 سے 2008 کے دوران بچوں سے زیادتی کے 29 جرائم کے ارتکاب پر دی۔ 

ملزم ڈیوڈ بیری نے متاثرہ بچوں کو اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

آئرش سرکاری میڈیا کے مطابق سابق اسکاؤٹ کمشنر کو پہلی بار 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید