• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میکسیکو سٹی ( نیوز ڈیسک) میکسیکو کے صوبے ٹاباسکو کی ایک جیل میں تصادم کے نتیجے میں6 قیدی ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ٹاباسکو کے دارالحکومت ولا ہرموسا کی جیل میں 2گروہوں کے درمیان تنازع کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے فوری مداخلت کرکے جیل میں حالات پر قابو پا لیا ہے۔ اس سے قبل مئی میں ایک جیل میں جھگڑے کے دوران 7 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین