اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر مملکت آصف علی اور فریال تالپور وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری رہی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، وکلاء صفائی فاروق ایچ نائیک، ارشد تبریز اور احسان قریشی نیب کے گواہان محمد نعیم اور منیجر سمٹ بنک مہروز اختر عدالت پیش ہوئے۔