اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 69 عدالت کو سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کرنے سے روکتا ہے ،خورشید شاہ کو اسمبلی اجلاس میں نہ جانے دیناخلاف آئین ہوگا، توقع ہے سپیکر قومی اسمبلی درخواست گزار سید خورشید شاہ کے حلقہ کے عوام کے مفاد میں بہتر فیصلہ کریں گے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سید خورشید شاہ کی پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔