• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جمہوری اصولوں کی پاسداری نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا، یہ زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔

تازہ ترین