• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران تنازعے کا اچھا حل نکلے گا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا اُمید ہے کہ امریکا اور ایران تنازعے کا اچھا حل نکلے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور ثالث ہمیں بہت محتاط رہنا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسپائلرز چاہتے ہیں کہ بگاڑ پیدا ہو اور پاکستان کے حوالے سے بدگمانی پیدا کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عناصر کو پاکستان کو ملنے والی عزت اور پاکستان کا کردار ہضم نہیں ہورہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید