• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: اندرون شہر ایل پی جی اور کھلےپٹرول کی فروخت،بڑے حادثے کا خدشہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اندرون شہر گنجان آبادی علاقہ میں کھلے عام ایل پی جی اورکھلے پیٹرول کی فروخت جاری‘ ایل پی جی کی دوسرے سلنڈرز میں منتقلی سے کسی بھی جانی ومالی نقصان کااحتمال ہے،گندھی گلی کے رہائشیوں سراج احمدمغل‘ کنول بخاری‘ محمودخالد‘ وحیدشجاع آبادی نے بتایا کہ گندھی گلی کے قریب کھلے عام ایل پی جی سلنڈروں سے گیس کی منتقلی کی جارہی ہے جبکہ کھلے عام پیٹرول بھی فروخت کیاجارہاہے ایل پی جی دکان کے قریب دواہم تعلیمی ادارے‘بنک اور مارکیٹ موجودہے جوکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں جانی ومالی نقصان کاسبب بن سکتی ہے، انہوں نے کمشنر بہاول پور‘ڈی سی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین