• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری فنی تعلیم سرِ فہرست ترجیحات میں شامل ہے: اسلم اقبال

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ معیاری فنی تعلیم کا فروغ حکومت کی سرِ فہرست ترجیحات میں شامل ہے۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے بااختیار بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے اداروں کو پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی چھتری تلے لایا جا رہا ہے۔

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب نے بتایا کہ ٹیوٹا کے اداروں کی استعدادِ کار 90 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 33 ہزار کر دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ راولپنڈی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

میاں اسلم اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنعت کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ مرکوز ہے۔

تازہ ترین