• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے فضل الرحمٰن کو گلدستہ بھجوایا ہے، ترجمان اسلم غوری

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو گلدستہ بھجوایا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق آصف زرداری نے گلدستے کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ روز سے بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق صدر نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کی بیماری کی اطلاع ملنے پر ان کے لیے اپنا پیغام بھجوایا۔

تازہ ترین