• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، شہزاد اکبر


مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ماضی کے وزراء اعظم اور وزراء اعلیٰ کو منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ماضی میں وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ منی لانڈرنگ میں خود ملوث تھے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ گرے لسٹ میں جانے کی ایک وجہ سابق حکمرانوں کی منی لانڈرنگ تھی۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ شکر ہے اب عمران خان کی حکومت ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرر مفرور ہیں یا جیلوں میں ہیں، پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا۔

تازہ ترین