• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے خفیہ انتخابات قبول نہیں‘رحیم آغا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینٹرل کمیٹی کے رکن رحیم آغا،ندیم کاکڑ، ساحر اعوان، جلیل خان کاکڑ ،عبداللہ بڑیچ، سید رشید آغا، کامران خان ناصر، وحید بلوچ، نیک محمد بلوچ، ملک حمزہ کاکڑ، عبدالرحیم اچکزئی، لالا حنیف بڑیچ و دیگر نےبیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے انتخابات خفیہ طور پر اتوار کو کروائے جارہے ہیں جس میں ضلعی آرگنائزر کو صدر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے یہ عمل پارٹی آئین کے خلاف ہے جس کی نہ صرف مخالفت بلکہ قانونی فورم پر بھی اسکے خلاف کھڑے ہونگے، انہوں نے کہا کہ اتوار کو ضلع کوئٹہ کے انتخابات کروانے کا خفیہ منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں نہ سینٹرل کمیٹی اور نہ ہی پارٹی کے ان مرکزی قائدین و کارکنوں کو اعتماد میں لیا گیا جو اس جماعت کے بانیوں میں سے ہیں ،جنہوں نے دن رات ایک کرکے پارٹی میں شمولیت کروائیں اور آج دن تک پارٹی کو زندہ رکھنے کے لئے اپنا کردار اداکیا ،انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر وزیراعلیٰ جام کمال خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فور ی طور پر ضلع کوئٹہ کے غیر آئینی الیکشن کو رکوایا جائے بصوت دیگر ہم نہ صرف سڑکوں پر احتجاج کریں گے بلکہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور الیکشن کمیشن کو اس غیر قانونی عمل سے آگا ہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو درخواست اور عدلیہ سے رجوع کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔د ن رات کارکنوں نے محنت کرکے پارٹی کو فعال رکھا اور پارٹی کے لئے قربانیاں دیں 2018میں شہید ہونے والے حاجی محبوب اچکزئی شہیدکے لواحقین آج در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انکی نہ پارٹی اور نہ ہی بلوچستان حکومت نے داد رسی کی۔
تازہ ترین