ایشین کبڈی کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فیصلہ کن میچ میں آمنے سامنے ہوں گی اور جو جیتے گاچیمپئن کا تاج اس کے سر سجے گا۔
اب تک پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں،دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران، سری لنکا، افغانستان اور نیپال کو ہرایا ۔
بھارت نے بھی انہی ٹیموں کو تختہ مشق بنایا۔آج روایتی حریفوں میںزبردست مقابلہ ہو گا، یہ ایونٹ کا فائنل تو نہیں لیکن فائنل سے کم بھی نہیں کیونکہ جو جیتے گا وہ چیمپئن ہو گا۔