• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے عادی نہیں منشیات فروش مجرم ہیں، اعجاز شاہ

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد نہیں منشیات فروش مجرم ہیں۔

اسلام آباد میں منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام جناح ایونیو سے ڈی چوک تک سائیکل ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ منشیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری منشیات فروشوں کی اطلاع اے این ایف کو دیں، منشیات کے عادی افراد نہیں منشیات فروش مجرم ہیں۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ نشہ کرنے والے مریض ہیں، ان کو علاج کی ضرورت ہے، منشیات کے خلاف بحیثیت قوم اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اے این ایف اسٹاف کی تنخواہیں بڑھانے کے لیے حکومت سے بات کی ہے، شہدا کے خاندانوں کے لیے پیکیج پر بھی حکومت سے آن بورڈ ہیں۔

تازہ ترین