بارسلونا(جواد چیمہ)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین کی صدارت میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پربارسلونا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں جیالوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،اس موقع پر کارکنان پرجوش اندازمیں نعرے بلند کرتے رہے،تقریب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،پیپلزپارٹی یورپ کے صدرڈاکٹرارشاد کمبوہ کے علاوہ صدر پیپلزپارٹی اسپین چوہدری اشتیاق حسین،سینئر رہنما عبدالرزاقساجد گوندل، پر وفیسر طاہر بھٹی،جاوید گل،ساجد انور،چوہدری جمال گجر، میاں عبدالرئوف آرائیں،ملک ابرارحسین نے خطاب کیا۔سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ساری زندگی اس عہد کی تجدید کی کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے کے عین مطابق آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے جدوجہد کریں گی اور اسی پر رہتے ہوئے انہوں نے زندگی نبھا دی،مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنی عظیم قائد کو نہیں بھولی،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،چوہدری اشتیاق حسین نے کہا کہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت ،خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ہے بلکہ تجدید عہد کے لئے بھی ہے،چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باالخصوص بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔آخر میں ممتازسیاسی اور سماجی شخصیت محمد اقبال چوہدری نے پاکستانی پیپلزپارٹی کے مرحوم قائدین کی مغفرت اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشی اوراستحکام کیلئے دعائیں کیں۔ تقریب میں چوہدری محمد اقبال، سردار غضنفر ،روبن کھوکھر، ملک ابرار، قاضی احسان الحق، محمد عارف، راجہ بشارت، لالہ ناصر، مہر فرہان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔