• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت نے پاکستان کے چار ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان قیدیوں میں محد رمضان، محمد جمن، محمد حسین اور محمد وٹو شامل ہیں جو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔ ان تمام قیدیوں کو آج اتوار کے روز بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر پہنچا دیا جائے گا جہاں سے پیر کے روز انہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکام پیر کے روز واہگہ بارڈر صرف ایک روز کے لئے خصوصی طور پر کھول رہے ہیں جب کہ اس روز 461؍ افراد بھارت روانہ ہوں گے۔ اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر خصوصی حفاظتی اور طبی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ بھارت جانے والے تمام افراد کو کورونا منفی ہونے کا 72 گھنٹے قبل تک کا جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین